Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / یو اے ای : جاب ویزا کیلئے قواعد پر نظرثانی

یو اے ای : جاب ویزا کیلئے قواعد پر نظرثانی

دبئی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آئندہ ماہ جاب ویزا کیلئے درکار ضرورتوں پر نظرثانی کریں گی۔ خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق نوکری کے خواہشمند افراد کو اچھے برتاؤ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ یہ سرٹیفکیٹ جاب کے خواہشمند فرد کے وطن میں جاری کردہ ہونا چاہئے۔ اس قاعدہ کا اطلاق ملازم کیلئے رہے گا ناکہ اس کے لواحقین پر لاگو ہوگا۔ تاہم اگر کوئی شخص گذشتہ 5 سال کے دوران دیگر ملکوں میں مقیم رہا ہے، تو ’’سرٹیفکیٹ آف گڈ کنڈکٹ‘‘ ہر متعلقہ ملک سے حاصل کیا جانا چاہئے۔ یہ بات قابل ذکر ہیکہ اس طرح کا سرٹیفکیٹ سیاحوں، طلبہ، طبی یا سفارتی ویزوں وغیرہ پر آنے والے افراد کیلئے ضروری نہیں ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام یو اے ای کیلئے محفوظ تر سوسائٹی کو یقینی بنانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ سیوا کی آفیشیل سائیٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT