Wednesday , December 19 2018

یو اے ای میں اونٹنی کے دودھ سے تیار آئسکریم متعارف

دوبئی ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای کے ایک اعلیٰ سطحی دودھ مصنوعات کے تاجر نے یہ ادعا کیا ہے کہ اُس کی کمپنی دُنیا کی پہلی کمپنی ہوگی جو عام مارکیٹ میں اونٹنی کے دودھ سے تیار کی گئی آئسکریم اور دودھ کا پاؤڈر متعارف کرے گی ۔ العین ڈیری کے ’’کیملائٹ ‘‘ برانڈ کے تحت تیار کئے گئے دودھ مصنوعات اب یو اے ای کے چنندہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب رہ

دوبئی ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای کے ایک اعلیٰ سطحی دودھ مصنوعات کے تاجر نے یہ ادعا کیا ہے کہ اُس کی کمپنی دُنیا کی پہلی کمپنی ہوگی جو عام مارکیٹ میں اونٹنی کے دودھ سے تیار کی گئی آئسکریم اور دودھ کا پاؤڈر متعارف کرے گی ۔ العین ڈیری کے ’’کیملائٹ ‘‘ برانڈ کے تحت تیار کئے گئے دودھ مصنوعات اب یو اے ای کے چنندہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب رہیں گے ۔ دریں اثناء العین ڈیری کے سی ای او عبداللہ سیف الدامکی نے کہا کہ یہ نہ صرف العین ڈیری بلکہ یو اے ای کے لئے بھی ایک تاریخی نوعیت کا واقعہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اونٹنی کے دودھ سے پروٹین حاصل کرکے اسے پاسچیرائزیشن کے عمل سے گزارنا کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ اس عمل سے گزرنے کے بعد ہی آئس کریم تیار کی جاسکتی ہے جس کا تجربہ کمپنی نے اپنے ابتدائی مراحل میں کرلیا جو انتہائی پیچیدہ اور مشکل تھا ۔ اسطرح تیارشدہ آئسکریم کو چھ ذائقوں میں متعارف کیا گیا ہے کھجور ، زعفران ، الائچی ، چاکلیٹ ، کیرامل اور رس بھری ۔ اس طرح دودھ کی دوسری مصنوعات میں اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر بھی شامل ہے جو اونٹی کے دودھ کو مکمل طورپر خشک کرکے حاصل کیا جاتا ہے جس میں کوئی ملاوٹ نہیں کی جاتی ۔ طبی مشاہدہ کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اونٹنی کے دودھ کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT