Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / یو اے ای میں بھرتی کرنے والا مشتبہ دہشت گرد گرفتار

یو اے ای میں بھرتی کرنے والا مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ممبئی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فاروق دیوادی والا جو مبینہ طور پر ممبئی میں دہشت گردی کیلئے کارکنوں کو گرفتار کررہا تھا، نفاذ قانون محکموں کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات میں گرفتار کرلیا گیا۔ فیصل حسن مرزا جو دیوادی والا کا دور کا رشتہ دار ہے، 11 مئی کو مبینہ طور پر ممبئی، گجرات اور یو پی پر حملوں کی سازش کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دیوادی والا کی ہندوستانکو حوالگی کے بارے میں سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہاکہ یہ ایک دورافتادہ امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے عہدیدار دیوادی والا سے دہشت گردی کیلئے عوام کو بھرتی کرنے اور انہیں پاکستان میں قائم دہشت گرد تربیتی مراکز کو روانہ کرنے کے بارے میں تفتیش کررہے ہیں۔ دیوادی والا پر شبہ ہیکہ اس کے قریبی روابط مفرور مجرم داؤد ابراہیم کے قریبی بااعتماد ساتھی چھوٹا شکیل کے ساتھ جو ممبئی میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں مطلوب ہے۔ دیوادی والا نے مبینہ طور پر مرزا کو تنظیم کیلئے کام کرنے کیلئے بھرتی کیا تھا۔ اس تنظیم کو دولت اسلامیہ کی تائید حاصل ہے۔ یہ تنظیم ممبئی، گجرات اور یوپی میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنارہی تھی۔ مرزا نے مبینہ طور پر نامور افراد کے قتل اور پرہجوم مقامات کو حملوں کا نشانہ بنانے اور خودکش بمباری کرنے کی سازش کی تھی۔ دیوادی والا نے مرزا کے شارجہ سفر کرنے کیلئے ٹکٹ کا بھی انتظام کیا تھا اور دبئی سے نیروبی جانے والی پرواز کیلئے بھی سفر کا اہتمام کیا تھا۔ وہ کراچی میں توقف کرنے والا تھا۔ مرزا کو کراچی ایرپورٹ پر طیارہ سے اتار دیا گیا اور دہشت گرد تربیتی کیمپ روانہ کردیا گیا۔ اسے جمعہ کے دن مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کولکتہ پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس اور ممبئی پولیس کے ساتھ ایک مشتبہ کارروائی میں گرفتار کرلیا۔ ممبئی واپسی کے بعد مرزا اپنے آقاؤں کے احکام کا انتظار کررہا تھا تاکہ حملے کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT