Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / یو اے ای میں گداگروں کو گرفتار کرنے کی مہم

یو اے ای میں گداگروں کو گرفتار کرنے کی مہم

دوبئی ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای پولیس نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جو ملک میں غیرقانونی طورپر یا پھر سیاحت کے ویزہ پر داخل ہوتے ہیں اور پھر گداگری کے پیشہ سے وابستہ ہوکر مخیر حضرات کے جذبات سے کھیلتے ہوئے اُن سے بڑی بڑی رقومات وصول کرتے ہیںخصوصی طورپر رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں ایسے گداگروں کی چاندی ہوجاتی ہے۔ دریں اثناء ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ سال جن گداگروں کو گرفتار کیا گیا تھا اُن میں سے بیشتر ایسے تھے جنھیں ہم ضرورت مند نہیں کہہ سکتے بلکہ انھوں نے مخیر حضرات سے رقومات اینٹھنے کیلئے جھوٹ بولا اور دھوکہ بازی سے کام لیا۔

TOPPOPULARRECENT