Monday , November 19 2018
Home / عرب دنیا / یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد

یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد

ابوظہبی۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے 50 ملکوں میں کارآمد متصور ہوگا۔ چنانچہ یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد ان ملکوں میں گاڑی چلانے اور کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔ امارات سے شائع ہونے والے اخبار ’دی نیشنل‘کی رپورٹ کے مطابق ان ملکوں میں امریکہ، برطانیہ ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ان ممالک کی مکمل فہرست وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT