Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / یو اے ای کی حکومت کا مزدوروں کیلئے مفت رہائش کا اعلان

یو اے ای کی حکومت کا مزدوروں کیلئے مفت رہائش کا اعلان

ابو ظہبی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو مفت رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کم تنخواہ لینے والے مزدوروں کے لیے اعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو مفت رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی تنخواہ ماہانہ 2 ہزار اماراتی درہم سے کم ہے جب کہ اس پر عملدرآمد جاریہ سال دسمبر سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT