Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / یو اے ای کی خاتون وزیر کے ہاتھوں افطار کی تقسیم

یو اے ای کی خاتون وزیر کے ہاتھوں افطار کی تقسیم

ابوظہبی ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جہاں دنیا بھر میں ضرورتمندوں اور مستحقین کا خیال رکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ایسے حضرات جو صاحبِ حیثیت ہیں تاہم کبھی کبھی کار ہونے کے باوجود بھی وہ لوگ افطار سے قبل اپنے مکانات پہنچنے سے قاصر ہوتے ہیں، ان کیلئے متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے امور نوجوانان شمع سہیل فریس المزروئی نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے بہ نفس نفیس افطار پیاکٹس تقسیم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اس طرح وہ ان روزہ داروں کی خدمات انجام دے رہی ہیں جو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بروقت روزہ افطار کرنے کے موقف میں نہیں ہوتے۔ شمع سہیل کے ساتھ ان کے کچھ معاونین بھی ہوتے ہیں جو افطار پیاکٹس تھامے ہوئے ہوتے ہیں۔ سگنل پر ٹھہری ہوئی موٹر گاڑیوں میں موجود ڈرائیور یا دیگر مسافرین کو افطار پیاکٹس مسکراہٹ کے ساتھ تقسیم کیا جارہا ہے جس کا سلسلہ یکم ؍ رمضان سے جاری ہے۔ وزیر موصوفہ نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی ہر ایک کو خصوصی طور پر رمضان المبارک میں تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT