Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / یو جی سی سے 20 کروڑ روپئے آنا ہے

یو جی سی سے 20 کروڑ روپئے آنا ہے

عثمانیہ یونیورسٹی مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے مسائل سے دوچار
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے مسائل سے دوچار ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے عثمانیہ یونیورسٹی کو بیس کروڑ کی گرانٹ حاصل ہونا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ رقم کب جاری ہوگی۔ یو جی سی نے 2013 ء میں عثمانیہ یونیورسٹی کے لئے پچاس کروڑ روپئے کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت یو جی سی نے عثمانیہ یونیورسٹی کو شاندار ترقی کے قابل یونیورسٹی قرار دیا تھا۔ یہ فنڈ 5 سال کے اندر خرچ کرنا تھا۔ دوسری صورت میں یہ مدد روک لی جاتی ہے۔ یو جی سی نے پہلے مرحلہ میں تیس کروڑ روپئے جاری کئے اور اسے بلڈنگ انفراسٹرکچر اور لیابس کے ساز و سامان کی خریدی کے لئے استعمال کیا گیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی حکام نے سال 2015 ء میں ایک رپورٹ فنڈس کے استعمال سے متعلق دہلی روانہ کی اور سمجھا جارہا تھا کہ معائنہ ٹیم چیکنگ کے لئے آئے گی اور باقی فنڈس کی منتقلی کو منظوری دے گی لیکن معائنہ ٹیم کا دورہ نہیں ہوا۔ عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے ارکان نے کہاکہ ہمہ وقتی وائس چانسلر کے بغیر عارضی انتظام چل رہا ہے اور فنڈس رُکے ہوئے ہیں۔ اس وقت پرنسپال سکریٹری تعلیم یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT