Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یو ٹی ایف امیدوار کی تصویر کی تبدیلی پر احتجاج

یو ٹی ایف امیدوار کی تصویر کی تبدیلی پر احتجاج

نارائن پیٹ۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ ایم ایل سی کی رائے دہی کے موقع پر یو ٹی ایف امیدوار (بیالٹ پیپر پر) مانک ریڈی کی تصویر کی تبدیل ہونے پر یو ٹی ایف سے منسوب اساتذہ نے احتجاج کیا اور فوری رائے دہی روک دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یادداشت پریسائیڈنگ آفیسر کے حوالے کی۔ یو ٹی ایف اور سی پی آئی کے قائدین نے ایک ریالی نکالی اور اس کو انتخابی دھاندلی قرار دیا۔ بعدازاں یو ٹی ایف قائدین نے قدیم بس اسٹانڈ چوراہا پر کڑی دھوپ میں بیٹھ کر راستہ روکو احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

اقلیتی اقامتی اسکول میں
داخلے کی اپیل
مدہول /9 مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں طلباء وطالبات کو داخلہ دلوانے کیلئے شعور بیداری پروگرام منعقد کر تے ہوئے آج مدہول کے اہم قومی شاہرائوں پر ویان کے ساتھ گشت کر تے ہوئے تشہیر کی گئی جن میں تروڑا ، مدہول اور دیگر مواضعات میں تشہیری ویان پہنچ کر مسلم طلباء کو داخلہ دلوانے کا پر زور مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ ہر طالب علم پر حکو مت کی جا نب سے سالانہ 1 لاکھ روپئے تعلیم وقیام و طعام و صحت کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں سید محسن علی نے بتایا کہ اقامتی اسکولس میں طلباء کی بہتر ین نگداشت کے ساتھ لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم دلوائی جارہی ہے مدہول مستقر پر پا نچویں ، چھٹویں اور ساتویں جماعت میں لڑکیوں کے داخلہ جاری ہیں اسی طرح بھینسہ میں اقامتی اسکول برائے لڑکے کیلئے پا نچویں ، چھٹویں اور سا تویں اور آٹھویں جماعت میںداخلہ جاری ہیں داخلوں کیلئے 15 مارچ آخری تاریخ مقرر ہے اولیائے طلباء و طالبات سے انہوں نے اپیل کی کہ جلد از جلد طلباء وطالبات کو داخلہ دلوائیں اس موقع پر مختار احمد و دیگر لوگ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT