Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / یو پی :اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی 60 فیصد جائیداد مخلوعہ : حکومت

یو پی :اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی 60 فیصد جائیداد مخلوعہ : حکومت

لکھنو 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے سرکاری دواخانوں میں جملہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی جائیدادوں کے منجملہ 60 فیصد تقرر طلب ہیں۔ ریاستی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اسمبلی میں یہ بات بتائی ۔ وہ سماجوادی پارٹی کے نتن اگر وال کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی 7,300 جائیدادیں ہیں جبکہ ان کے منجملہ اب صرف 2,970 ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسٹر اگروال نے کہا کہ صرف 40 فیصد ماہر ڈاکٹرس خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہ تشویش کی بات ہے ۔ وزیر موصوف نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرس کی بھرتیوںکا کام کیا جا رہا ہے تاکہ قلت کو دور کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT