Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / یو پی الیکشن سکیولر طاقتوں کو مل کر لڑنا چاہئے : لالو

یو پی الیکشن سکیولر طاقتوں کو مل کر لڑنا چاہئے : لالو

پٹنہ ، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ آر جے ڈی لالو پرساد نے آج کہا کہ تمام ’’سکیولر پارٹیوں‘‘ کو یکجا ہوکر اترپردیش اسمبلی الیکشن لڑنا چاہئے، جو آئندہ سال مقرر ہے، اور وہ اس کیلئے صدر سماجوادی پارٹی ملائم سنگھ یادو کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا: ’’میں ملائم سنگھ یادو کو جو میرے رشتہ دار ہیں، اس بات کیلئے منانے کی کوشش کروں گا کہ آنے والا اترپردیش الیکشن تمام سکیولر پارٹیوں کو مل کر لڑنا چاہئے تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کو شکست دی جاسکے۔‘‘ جمعیۃ علماء ہند کی عید ملاپ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ آر ایس ایس زیرقیادت بنیاد پرست قوتوں اور دائیں بازو کی دیگر تنظیموں پر روک لگانے کیلئے سکیولر پارٹیوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ آر جے ڈی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ یو پی انتخابات کے دوران وہ انکشاف کریں گے کہ کیوں مودی نے حال ہی میں دبئی کی ایک مسجد کا دورہ کیا ، اور الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس ترنگا کی جگہ زعفرانی پرچم لہرانا چاہتا ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند سید ارشد مدنی نے برسراقتدار پارٹی کے بعض قائدین کے اشتعال انگیز بیانات پر ’’اضطراب‘‘ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے اتحاد اور سکیولر تانے بانے کے بارے میں تشویش پیدا ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT