Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / یو پی ایس سی سے ڈیفنس ونوول اکیڈیمیز میں تقررات

یو پی ایس سی سے ڈیفنس ونوول اکیڈیمیز میں تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی میں 360 اور نوول اکیڈیمی میں 55 اس طرح جملہ 415 جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے لیے امیدوار کی قابلیت بارہویں جماعت کامیاب اور نوول اکیڈیمی کے لیے امیدوار کی قابلیت فزیکس ، میاکس سبجکٹس کے ساتھ بارہویں جماعت کامیاب ہونا ہے ۔ عمر کے اعتبار سے امیدوار 02-07-1999 تا 01-07-2002 کے درمیانی عرصہ میں پیدا ہوئے ہوں ۔ انتخاب تحریری امتحان ، انٹرویو اور پرسنالٹی و دیگر ٹسٹوں کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 05-02-2018 مقرر ہے ۔ جب کہ امتحان کی تاریخ 22-4-2018 مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ upsc.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT