Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / یو پی ایس سی ممبر چھترسنگھ مستعفی

یو پی ایس سی ممبر چھترسنگھ مستعفی

نئی دہلی۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رکن یو پی ایس سی چھترسنگھ مستعفی ہوگئے ہیں۔ زائد از تین ماہ قبل سی بی آئی نے ان سے ہریانہ کے پنچکولہ میں 14 انڈسٹریل پلاٹس کے الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی تھی۔ مرکزی حکومت کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے ان کا استعفیٰ 22 ستمبر کی تاریخ سے قبول کرلیا ہے۔ چھتر سنگھ 2 ستمبر2013ء کو یونین پبلک سرویس کمیشن میں بطور ممبر شامل ہوئے تھے۔ ان کی میعاد آئندہ سال 4 مارچ کو ختم ہونے والی تھی۔ چھتر سنگھ ان الاٹمنٹس کے وقت سابق چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندر سنگھ ہوڈا کے پرنسپل سکریٹری تھے۔

ہندوستانی سیاحت کا لطف اٹھائیں
سیاحوں کو مودی کا پیام
نئی دہلی، 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پوری دنیا کے سیاحوں کو ہندوستان کی سیاحت پر آنے اور ملک کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا ہے اور نوجوان شہریوں کو سیر وسیاحت کرکے اپنے ملک کی رنگارنگی کا پتہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر مودی نے ‘ ورلڈ ٹورزم ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے لوگوں کو ہندوستان آنے ، ناقابل یقین ہندوستان کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے اور ہمارے عوام کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر اپنے نوجوان دوستوں سے اپیل کروں گا کہ وہ ملک بھر میں سیر و سیاحت کریں ۔
اور اپنی آنکھوں سے ملک کی رنگارنگی کا مشاہدہ کریں”۔ وزیر اعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘ من کی بات’ کے 36 ویں ایڈیشن کی آڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے سیاحت اور اسکے فوائد کے بارے میں بات کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT