Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / یو پی ایس سی 2018 کا 3 جون کو امتحان

یو پی ایس سی 2018 کا 3 جون کو امتحان

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیول سروسیس کا پریلمینری امتحان آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے انتخاب کیلئے آئندہ سال 3 جون کو منعقد ہوگا ۔ مرکزی پبلک سرویس کمیشن نے یہ بات بتائی ۔ جاریہ سال کے سوا یو پی ایس سی کا پریلیمنری امتحانات ماہ اگسٹ میں ہوا کرتے تھے ۔ جا ریہ سال یہ امتحان 18 جون کو منعقد کیا گیا تھا ۔ 2013 میں پریلیمنری امتحان 26 مئی کو منعقد ہوا تھا ۔ یو پی ایس سی نے بتایا کہ سال 2018 کا سیول سروسیس کا پریلیمنری امتحان 3 جون کو منعقد ہوگا ۔ آئندہ سال کے امتحان سے متعلق اعلامیہ 7 فبروری کو جاری کیا جائیگا اور درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ 2018 مقرر کی گئی ہے ۔ ہر سال سیول سروسیس امتحان تین زمروں میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ پہلا مرحلہ پریلیمنری کا ‘ دوسرا مین کا اور تیسرا انٹرویو کا ہوتا ہے جس کے ذریعہ آئی اے ایس ‘ آئی ایف ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے ۔ 2017 کے سیول سروسیس امتحان کے ذریعہ جملہ 980 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے جن میں 27 جائیدادیں جسمانی معذوروں کیلئے محفوظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT