Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / یو پی اے کی پالیسیوں سے مسلمانوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں

یو پی اے کی پالیسیوں سے مسلمانوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں

نئی دہلی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات سے قبل کانگریس کے لئے ایک سیاسی دھکا پہنچانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو پی اے کی پالیسیوں سے مسلمانوں کو بہت کم فائدہ ہوا ہے۔ اعلیٰ سطحی پیانل کی عبوری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی جانب سے تیار کردہ پالیسیوں نے ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی اور معاشی حالت کو بہتر بنانے میں کوئی خاص مدد نہیں کی۔ اس عبوری رپورٹ میں، جس کو یو پی اے کی جانب سے تشکیل شدہ پیانل نے تیار کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 2006ء سے مسلمانوں کی حالت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جسٹس راجندر سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے پیانل بنایا گیا تھا، جس نے یہ رپورٹ وزیر اقلیتی امور رحمن خاں کو پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT