Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / یو پی اے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو تائید، جگن کا اعلان

یو پی اے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو تائید، جگن کا اعلان

حیدرآباد۔/5فبروری،( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ریاست سے کانگریس کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ریاست کو تقسیم نہ کرنے صدر جمہوریہ سے اپیل کے بعد جگن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں یو پی اے حکومت کے خلاف کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے پیش کی جانے

حیدرآباد۔/5فبروری،( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ریاست سے کانگریس کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ریاست کو تقسیم نہ کرنے صدر جمہوریہ سے اپیل کے بعد جگن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں یو پی اے حکومت کے خلاف کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی وہ مکمل تائید کریں گے۔ اس مقصد کیلئے ہم بشمول بی جے پی قائد ارون جیٹلی دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں سے ربط میں ہیں۔ ہمارا مطالبہ ریاست کو متحد رکھنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT