Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / یو پی بجٹ میں اقلیتوں کیلئے اقدامات چیف منسٹر اکھلیش نے بجٹ پیش کیا

یو پی بجٹ میں اقلیتوں کیلئے اقدامات چیف منسٹر اکھلیش نے بجٹ پیش کیا

لکھنؤ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی حکومت نے اپنے کلیدی اقلیتی ووٹ بینک پر نظر رکھتے ہوئے 2016-17ء کے سالانہ بجٹ میں ان کی بہبود بالخصوص فروغ تعلیم کیلئے زائد از 2 ہزار کروڑ روپئے کی نمایاں گنجائش مختص کی ہے۔ اترپردیش کے رائے دہندوں کا 16 تا 18 فیصد حصہ اقلیتی برادریوں پر مشتمل ہے۔ ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر اکھیلیش یادو کے پیش کردہ بجٹ میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت سے پہلے کے طلبہ کیلئے اسکالر شپس کے ضمن میں 537 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 153 کروڑ روپئے کی گنجائش مابعد دسویں جماعت کی اسکالر شپ کیلئے رکھی گئی ہے اور مزید 150 کروڑ روپئے فیس کے طور پر تقسیم کئے جائیں گے۔ یو پی میں آئندہ سال ریاستی اسمبلی کے چناؤ مقرر ہیں اور اکھلیش حکومت کیلئے یہ سخت آزمائش ثابت ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT