Tuesday , February 20 2018
Home / سیاسیات / یو پی بلدی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 48 فیصد رائے دہی

یو پی بلدی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 48 فیصد رائے دہی

لکھنؤ ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بلدی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 48.76 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ کئی مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی اور انتخابی فہرست میں رائے دہندگان کے ناموں پر تنازعات کھڑے ہوگئے تھے ۔ 2012 ء میں انتخابات کے دوران یہاں 43.67 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی رائے دہی مجموعی طور پر 50.52 فیصد رہی جو 2012 ء کی 46.6 فیصد کے مقابلے زیادہ ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، ڈپٹی چیف منسٹر اترپردیش دنیش شرما نے لکھنؤ میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور اس موقع پر ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جارہی تھی ۔ سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے ٹوئیٹ کیا کہ کئی مقامات پر رائے دہندوں کا نام فہرست میں نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ڈیجیٹل انڈیا ترقی نہیں کرسکتا ۔ رائے دہی کا تیسرا اور آخری مرحلہ /29 نومبر کو منعقد ہوگا جس کے بعد یکم ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی ۔

نوٹ بندی سے سنگباری کے واقعات کم : جیٹلی
سورت ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے دعویٰ کیا کہ نوٹ بندی کے بعد سنگباری کے واقعات کم ہوئے اور جو لوگ جموں و کشمیر میں سنگباری کیلئے رقم تقسیم کرتے تھے اب چند افراد کو بھی جمع نہیں کرپارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT