Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / یو پی : بیوروکریٹس کے خلاف انکم ٹیکس دھاوے

یو پی : بیوروکریٹس کے خلاف انکم ٹیکس دھاوے

نئی دہلی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے آج اترپردیش میں متعین چار بیوروکریٹس کے مقامات پر تلاشی مہم چلائی جن میں دو آئی اے ایس عہدیدار شامل ہیں۔ یہ کارروائی ٹیکس چوری کے الزامات پر ان عہدیداروں کے خلاف محکمہ کی جاریہ طریقہ کار کے سلسلہ میں ہوئی ہے۔ آئی پی حکام نے بتایا کہ کئی ٹیموں نے لکھنو، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، میرٹھ، باغ پت، مائنپوری اور دہلی میں آج صبح سے کم از کم 15 جگہوں کا احاطہ کیا۔ محکمہ نے گزشتہ ماہ بھی بعض دیگر بیوروکریٹس کے خلاف مہم چلائی تھی۔

 

کشمیر میں تلاشی مہم ختم
سرینگر، 24مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں کی تلاش میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے چلائی گئی مہم آج صبح ختم ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے حقری پورہ کاکپورہ گاؤں میں چلائی گئی تلاشی مہم ختم کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ ا س کے بعد علی الصبح مہم روک دی گئی۔ گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد یہ مہم چلائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT