Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / یو پی بی جے پی قائدین امیت شاہ سے قربت بڑھانے کوشاں

یو پی بی جے پی قائدین امیت شاہ سے قربت بڑھانے کوشاں

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی قومی صدر امیت شاہ کے بننے کے بعد سے اب یو پی بی جے پی کے قائدین کی وفاداریاں راج ناتھ سنگھ و دیگر قائدین امیت شاہ کی طرف منتقل ہورہی ہیں ۔ یو پی کے اب تمام بی جے پی کے بڑے لیڈر یہاں تک کہ ریاستی صدر لکشمی کانت واجپائی ، ونئے کٹیار وغیرہ امیت شاہ سے اپنے قریبی رشتے بنانے کی کوشش میں لگ

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی قومی صدر امیت شاہ کے بننے کے بعد سے اب یو پی بی جے پی کے قائدین کی وفاداریاں راج ناتھ سنگھ و دیگر قائدین امیت شاہ کی طرف منتقل ہورہی ہیں ۔ یو پی کے اب تمام بی جے پی کے بڑے لیڈر یہاں تک کہ ریاستی صدر لکشمی کانت واجپائی ، ونئے کٹیار وغیرہ امیت شاہ سے اپنے قریبی رشتے بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ریاست کی 13 اسمبلی حلقوں میں جہاں اگلے چار مہینے کے اندر اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہونے کو ہیں ، ان حلقوں میں امیدوار وہی ہوگا جو امیت شاہ کا پسند ہوگا ۔ یو پی کے لیڈروں نے امیت شاہ سے قربت بنانے کے لئے نئی دہلی کے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں۔ بی جے پی کے نمک حلال مختار عباس نقوی بھی امیت شاہ کی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے تمام جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی لکھنوں کے دفتر پر ہر طرف امیت شاہ کا ہی بول بالا ہے ۔ اس معاملے میں امیت نے مودی جی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT