Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / یو پی : جنتادربار میں فریادکے بعد بھی کارروائی ندارد

یو پی : جنتادربار میں فریادکے بعد بھی کارروائی ندارد

گورکھپور 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے جنتا دربار میں فریاد کرنے کے باوجودکوئی کارروائی نہ ہونے پر فریادی بار بار آ رہے ہیں۔ گورکھ ناتھ مندر میں آج وزیر اعلی کے لگے جنتا دربار میں آنے والے 150 فریادیوں میں اکثریت ان ہی کی ہے جو اپنے مسائل کے سلسلے میں کئی بار درخواست دے چکے ہیں، لیکن ابھی تک اس پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ لوگوں کا الزام ہے کہ افسران وزیر اعلی کو دی گئی درخواست کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ یوگی نے آج بھی فریادیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور افسران کو حکم دیا کہ وہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ اس سے قبل، وزیر اعلی صبح میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے ا اور گورکھ ناتھ مندر گئے جہاں انہوں نے رسم ورواج کے مطابق پوجا پاٹ کیا ۔ پھر، اپنے گرو مہنت اوید ناتھ سے آشیرواد لینے کے بعد، انہوں نے تقریبا آدھا گھنٹہ گوشالہ میں گزارا اور اس کے بعدفریادیوں کے درمیان پہنچ کر تقریبا دو گھنٹوں تک لوگوں کے مسائل کو سنا۔ وزیر اعلی ساڑھے گیارہ بجے پی پی گنج بلاک،کے بھیروہیا میں واقع تیتے شور ناتھ شیومندر میں درشن کے لئے روانہ ہو گئے ۔ وہاں وہ شیو راتری کے موقع پر روایتی پوجا کے لئے جاتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT