Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / یو پی: دواخانے سے واپس کردہ خاتون کی ای رکشا میں زچگی

یو پی: دواخانے سے واپس کردہ خاتون کی ای رکشا میں زچگی

سہارنپور۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے شہر سہارنپور میں ایک حاملہ خاتون کو آدھی رات کے وقت دواخانہ کے عملہ نے مبینہ طور پر واپس چلے جانے کی ہدایت دی۔ پولیس کے بموجب اس کے بعد اس نے ایک ای رکشا میں بیٹنے کو جنم دیا۔ 14 اگست کی رات منور نامی خاتون کو جو دردِ زہ میں مبتلا تھی ضلعی خواتین کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ ایس پی سہارنپور ودیا ساگر مشرا نے کل انکشاف کیا کہ اس کا معائنہ کئے بغیر اسے دواخانہ سے چلے جانے کی ہدایت دی گئی۔ جب اس کا شوہر اسے ایک ای رکشا میں دوسرے ہاسپٹل لے جارہا تھا اس نے بیٹے کو جنم دیا۔ اسے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں ماں اور نومولود بیٹے کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اس کے شوہر نے جانا پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت ردج کروائی اور ہاسپٹل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔یوپی میں چند ہی دن قبل گورکھپور ہاسپٹل میں آکسیجن کی عدم دستیابی کی بناء پر تقریباً 70 بچے موت کا شکار ہوچکے ہیں جس کی بناء پر چیف منسٹر اور وزیرصحت کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT