Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / یو پی میںانتخابی پارٹی پر حملہ پولیس جیپ نذرآتش

یو پی میںانتخابی پارٹی پر حملہ پولیس جیپ نذرآتش

بہرائچ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پولیس ڈرائیور آج اُس وقت زخمی ہوگیا جب کہ انتخابی پارٹی پر حملہ کردیا گیا اور پولیس کی ایک جیپ کو نذرآتش کردیا گیا ۔ یہ واضح طور پر بیلٹ باکسیس لوٹ لینے کی کوشش تھی جب کہ دیہات کے سرپنچ کا دیہات نام پاڑہ میں رائے دہی کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا جب کہ چندیل کلاں دیہات سے رائے دہی پارٹی بیلٹ باکسیس واپس لے جارہی تھی ۔ ہجوم نے پولیس پر سنگباری کی اور جیپ نذرآتش کردی ۔ پولیس ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ اس واقعہ کی شکایت درج کرلی گئی جس میں 40افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 110افراد نامعلوم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT