Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / یو پی میںکانگریس کی حق کیلئے جدوجہد یاتراکا آج آغاز

یو پی میںکانگریس کی حق کیلئے جدوجہد یاتراکا آج آغاز

لکھنو۔ 14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کو کسانوں کے مسائل اور بیروزگاری کے مسئلہ پر الگ تھلگ کرنے کے مقصد سے کانگریس کل سے سارے اترپردیش میں ’’ حق مانگو ابھیان‘‘ ( حق کیلئے جدوجہد) یاترا شروع کرے گی ۔ یہ مارچ جو اترپردیش کے تمام 75 اضلاع کا احاطہ کرے گا ‘ علیگڑھ سے شروع کیا جائے گا ۔ پارٹی نے اس سلسلہ میں چند نعرے بنائے ہیں جیسے ’’ نہ قرض معافی ‘ نہ روزگار کا موقع ‘ پراچند بہومت ‘ پھر بھی پراچند دھوکہ ‘‘ ۔ اس مہم کی قیادت پردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر اور دیگر سینئر قائدین کریں گے جن کے ساتھ بات کے مراحل میں اور بھی سینئر قائدین شامل ہوں گے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اور ترجمان وجیندر ترپاٹھی نے آج نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق نائب صدر کانگریس راہول گاندھی بھی بعد کے مرحلہ میں اس یاترا میں شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ فی الحال بیرون ملک اپنی نانی سے ملاقات کیلئے گئے ہیں ۔ پارٹی نے کہا کہ یہ یاترا نائب صدر پارٹی کی ایماء پر منعقد کی جارہی ہے تاکہ کسانوں اور نوجوانوں کی زبوں حالی کو اُجاگر کیا جاسکے اور عوام کو واقف کرایا جائے کہ اس حکومت نے انہیں کس طرح دھوکہ دیا ہے ‘ جب کہ قرض کی معافی اور نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ قرض معاف تو کیا گیا لیکن مخصوص شرائط کے ساتھ یہ اقدام پریشان حال کسانوں کیلئے کچھ فائدہ نہیں پہنچاسکا۔

TOPPOPULARRECENT