Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / یو پی میں آدتیہ ناتھ یوگی کا پہلا امتحان

یو پی میں آدتیہ ناتھ یوگی کا پہلا امتحان

بہار میں نتیش کمار کو بھی سخت آزمائش ، ضمنی انتخابات میں اوسط رائے دہی

نئی دہلی ۔ /11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کو پہلے انتخابی امتحان کا سامنا ہے ۔ گورکھپور میں چیف منسٹر آدتیہ ناتھ یوگی کے لوک سبھا حلقہ اور پھول پور میں ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد مارویہ کے لوک سبھا حلقہ میں آج ضمنی انتخابات ہوئے ۔ بہار میں بھی لوک سبھا حلقہ اراریا کیلئے ضمنی انتخاب ہوا ہے جہاں این ڈی اے اور لالو پرساد کی آر جے ڈی کے درمیان راست مقابلہ ہے ۔ بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار کیلئے یہ پہلا بڑا انتخابی مقابلہ ہے اور آر جے ڈی کیلئے بھی کڑی آزمائش سمجھی جارہی ہے ، کیونکہ لالو پرساد یادو چارہ اسکام کیس میں جیل میں ہیں ۔ اترپردیش میں دو اہم لوک سبھا کے ضمنی انتخابات منعقد ہوئے جہاں سے بی جے پی نے 2014 ء کے دوران کامیابی حاصل کی تھی ۔ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ یوگی کے حلقہ گورکھپور میں بی جے پی کی کامیابی یوگی کیلئے کڑی آزمائش ہوگی ۔ یہ ضمنی انتخابات اس لئے بھی اہمیت اختیار کرگئے ہیں کیونکہ مایاوتی زیرقیادت بہوجن سماج پارٹی نے دونوں حلقوں میں اپنی کٹر حریف سماج وادی پارٹی کی تائید کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اپوزیشن پارٹیوں میں یہ اتحاد اہمیت کا حامل بن گیا ہے اور اس کا اعادہ 2019 ء کے عام انتخابات میں بھی کیا جائے گا ۔ گورکھپور اور پھول پور میں آج رائے دہی ہوئی جہاں گورکھپور میں 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ پھول پور میں 37.39 رائے دہی ہوئی ۔ بہار میں 50 فیصد رائے دہی کی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT