Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / یو پی میں بلدی چنائو :نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

یو پی میں بلدی چنائو :نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

سدھارتھ نگر، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہونے جا رہے پارلیمانی اور اتر پردیش میں ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے سبب ریاست کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ،لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع نیپال سے متصل 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کرکے چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات مسلح سرحدی حد فورس اور مقامی پولیس بین الاقوامی سرحد سے دونوں طرف آنے جانے والوں کی باریکی سے جانچ پڑتال کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT