Tuesday , December 18 2018

یو پی میں بی جے پی کے رائے دہندوں کو شخصی خطوط

لکھنو 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں رائے دہندوں کے ساتھ مستحکم روابط پیدا کرنے بی جے پی نے رائے دہندوں کو شخصی خطوط روانہ کرنے کا سلسہ شروع کیا ہے تاکہ ان کی تائید حاصل کی جاسکے ۔ یہ خطوط ایسے ہیں جن کو پارٹی فیملی ووٹرس سلپ قرار دے رہی ہے اور اس پر متعلقہ حلقہ اسمبلی کے امیدوار کے دستخط ہیں اور اسے شخصی رابطہ پیدا کرنے کی کوشش میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 3.5 کروڑ شخصی مکتوبات رائے دہندوں کو روانہ کئے گئے ہیںجن میں حکومت کے کرپشن اور کسانوں کے تعلق سے اس کی لا پرواہی کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان ہریش سریواستو نے کہا کہ یہ مکتوب روانہ کرنے کی ذمہ داری سیکٹر اور بوتھ سطح کے ورکرس کو دی گئی ہے ۔ ان خطوط میں رائے دہندے کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔ یہ مکتوبات ہر اسمبلی حلقہ میں پولنگ سے ایک ہفتہ قبل روانہ کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT