Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / یو پی میں رات دیر گئے انکائونٹر ، پولیس کے ہاتھوں ملزم ہلاک

یو پی میں رات دیر گئے انکائونٹر ، پولیس کے ہاتھوں ملزم ہلاک

مظفرنگر۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مبینہ ملزم جو 13 مقدمات میں مطلوب تھا اور تین ریاستیں اسے حاصل کرنا چاہتی تھیں پولیس کے ساتھ انکائونٹر میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ فرقان جو ضلع میرٹھ کے ایک دیہات میں کل رات دیر گئے ہلاک کردیا گیا۔ ایس ایس پی اننت دیو نے کہا کہ اس کے سر پر 50ہزار روپئے کا انعام تھا۔ ایس آئی آدرش تیاگی اور کانسٹیبل نریندر کو انکائونٹر میں زخم آئے اس کے علاوہ فرقان کے دو ساتھی راہو ل اور ندیم بھی زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ فرقان دہلی، ہریانہ اور یو پی کو مطلوب تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اننت دیو نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT