Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / یو پی میں راجیہ سبھا کی 9نشستوں پر انتخابات

یو پی میں راجیہ سبھا کی 9نشستوں پر انتخابات

لکھنو۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں بی جے پی کو اترپردیش میں ایک اور کامیابی کی توقع ہے ‘ جہاں اپریل میں ہونے والے دو سال کے راجیہ سبھا انتخابات میں اس کی نشستوں میں اضافہ یقینی ہے ۔ علاوہ ازیں ریاستی قانون ساز کونسل میں جہاں 13 نشستیں مخلوعہ ہیں اس کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ پارلیمنٹ کے 245 رکن ایوان بالا میں اترپردیش کے ارکان کی تعداد 31ہے ۔ اترپردیش میں اپریل کے دوران راجیہ سبھا کی 9 نشستیں مخلوعہ ہوں گی جن پر فائز ارکان نریش اگروال ‘ جیہ بچن ‘ کرنمئی نڈا ‘ چودھری منور سلیم ‘ الوک تیواری اور درشن گنھ یادو ( تمام ایس پی ) ‘ منقد علی ( بی ایس پی ) ‘ پرمود تیواری ( کانگریس ) اور ونئے کاٹیار ( بی جے پی ) کی میعاد 2اپریل کو ختم ہوگی ۔ ریاستی اسمبلی کے 2017ء میں منعقدہ انتخابات میں بی جے پی اور اس کے حلیفوں کو کامیابی کے بعد ریاستی کونسل اور واجیہ سبھا میں اپنے ارکان کی تعداد بڑھانے کا موقع ملا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT