Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / یو پی میں راج بھون ‘ راج نیتک بھون میں تبدیل : وزیر اعظم خان کا الزام

یو پی میں راج بھون ‘ راج نیتک بھون میں تبدیل : وزیر اعظم خان کا الزام

الہ آباد 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے آج الزام عائد کیا کہ یو پی کے گورنر رام نائک نے نئے لوک آیوکت کے تقرر کی فائیل واپس بھیج کر سلیکشن کے عمل کی تفصیلات جو طلب کی ہیں وہ اقدام سیاسی مقاصد پر مبنی ہے ۔ اعظم خان سے جب اس سلسلہ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راج بھون کو راج بھون رہنا چاہئے ۔ راج نیتک ( سیاسی ) بھون نہیں بننا چاہئے ۔ اس مسئلہ پر وہ اتنا ہی کہنا چاہتے ہیں۔ یو پی کابینہ نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ریٹائرّ ہائیکورٹ جج جسٹس رویندر سنگھ کو ریاست کا نیا لوک آیوکت مقرر کرنے کی سفارش کی ہے ۔ 6 اگسٹ کو گورنر رام نائک نے یہ فائیل واپس بھیج دی ہے اور کابینہ کی قرار داد سے قبل سلیکشن کا جو عمل ہوا ہے اس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT