Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / یو پی میں سرمایہ کاری کے لیے وزیر صنعتی ترقی کی اپیل

یو پی میں سرمایہ کاری کے لیے وزیر صنعتی ترقی کی اپیل

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اترپردیش کے وزیر صنعتی ترقی سریش مہانہ نے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے خواہش کی کہ وہ اترپردیش میں سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات سے استفادہ کریں ۔ اترپردیش حکومت کی جانب سے موافق صنعت پالیسی وضع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہایت ہی ترقی سے آراستہ صنعتی پالیسی تیار کی ہے ۔ صنعتوں اور صنعتی تنظیموں سے تفصیلی مشاورت کے بعد اترپردیش میں صنعتوں کے قیام کے لیے ایک وسیع تر پروگرام بنایا ہے ۔ مسٹر ستیش مہانہ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی صنعتوں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ حکومت اترپردیش نے تیزی سے تبدیلی لاتے ہوئے صنعتی پالیسیوں کو موافق سرمایہ کار بنایا ہے وہ حیدرآباد میں منعقدہ ایک روڈ شو سے خطاب کررہے تھے ۔ اس روڈ شو کے ذریعہ 21 اور 22 فروری کو یو پی میں منعقد ہونے والی اترپردیش سرمایہ کاری چوٹی کانفرنس کے لیے تشہیر کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT