یو پی میں سنگھ کے متنازعہ عہدیدار کی برطرفی

لکھنؤ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آر ایس ایس نے مغربی یو پی اور اُتراکھنڈ کے اپنے متنازعہ عہدیدار راجیشور سنگھ کو آر ایس ایس کی ملحق تنظیم دھرم جاگرن منچ کے کنوینر کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے۔ یہ وہی تنظیم ہے جس نے دیگر برادریوں کے لوگوں کو ہندو بنانے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ راجیشور نے بھی ایک بڑے اجتماعی تبدیلیٔ مذہب ایونٹ کا 25

لکھنؤ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آر ایس ایس نے مغربی یو پی اور اُتراکھنڈ کے اپنے متنازعہ عہدیدار راجیشور سنگھ کو آر ایس ایس کی ملحق تنظیم دھرم جاگرن منچ کے کنوینر کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے۔ یہ وہی تنظیم ہے جس نے دیگر برادریوں کے لوگوں کو ہندو بنانے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ راجیشور نے بھی ایک بڑے اجتماعی تبدیلیٔ مذہب ایونٹ کا 25 ڈسمبر کو علیگڑھ میں بنام ’’گھر واپسی‘‘ منصوبہ بنایا تھا، لیکن بعد میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے زبردست مخالفت کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔ آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت نے راجیشور کی برطرفی کے پس پردہ وجوہات پر تبصرہ سے انکار کیا ہے، لیکن خود راجیشور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی خرابیٔ صحت کی وجہ سے آرگنائزیشن کی ذمہ داریوں سے عارضی رخصت لی ہے۔ ’’میں نے رضاکارانہ طور پر اپنے عہدہ سے رخصت لی ہے،کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔ میں 36 سال سے کام کررہا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT