Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / یو پی میں سڑک حادثہ ‘ شیلاڈکشٹ معمولی زخمی

یو پی میں سڑک حادثہ ‘ شیلاڈکشٹ معمولی زخمی

لکھنو۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی چیف منسٹر یو پی کے عہدہ کی امیدوار شیلاڈکشٹ معمولی زخموں کے ساتھ ایک حادثہ میں بال بال بچ گئیں جب کہ ایک عارضی شہ نشین جو ایک منی ٹرک پر قائم کیا گیا تھا لب سڑک منہدم ہوگیا ۔ 78سالہ کانگریس کی کہنہ مشق قائد کا توازن بگڑ گیا جب کہ وہ لکڑی کے تختہ پر کھڑی ہوئی تھی ٹوٹ گیا ۔ جب کہ ان کی کاروں کا قافلہ اموسی ایئرپورٹ سے پارٹی کے ہیڈ کوارٹر واقع مال ایونیو جارہا تھا ۔ شیلاڈکشٹ کی دیگر قائدین میں جو وہاں موجود تھے مدد کی اور انہیں ایک کار کے ذریعہ منتقل کیا گیا ۔ یہ شیلاڈکشٹ کا ریاست کے دارالحکومت لکھنو کا چیف منسٹری کے امیدوار کی حیثیت سے اولین دورہ تھا ۔ یو پی میں 2017ء میں اسمبلی انتخابات مقرر ہے اور پارٹی کیلئے یہ سخت مقابلہ سمجھا جارہا ہے ۔ کانگریس نے برہمن شیلاڈکشٹ کو چیف منسٹری کا امیدوار نامزد کیا ہے کیونکہ یو پی میں برہمنوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور پارٹی برہمن رائے دہندوں سے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ برہمن طبقہ کانگریس کا روایتی ووٹ بینک رہ چکا ہے لیکن مندر ۔ منڈل سیاست کے آغاز کے بعد اس طبقہ نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرکے بی جے پی سے وابستہ کرلی تھی۔ یوپی کے صدر پردیش کانگریس اداکار سے سیاستداں بننے والے راج ببر بھی شیلا ڈکشٹ کیساتھ تھے ‘ جبکہ بارش بھی ہورہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT