یو پی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں

ترقی اور اعلی تعلیم میں بھی ریاست پسماندہ : گورنر رام نائک

ترقی اور اعلی تعلیم میں بھی ریاست پسماندہ : گورنر رام نائک
بریلی 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر اتر پردیش رام نائک نے آج کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور ترقی اور اعلی تعلیم کے معاملہ میں ریسات پیچھے ہے ۔ گورنر نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور ریاست کو ترقی اور اعلی تعلیم کے محاذ پر پسماندگی کا سامنا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ حالانکہ ریاست میں قابل کاشت اراضیات ہیں اور آبپاشی کی سہولیات بھی مناسب ہیں اس کے باوجود زرعی پیداوار میں کمی آتی جا رہی ہے ۔ گورنر نے کہا کہ ترقی کیلئے صرف ریاستی حکومت ہی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ اس کیلئے عوام کی شمولیت بھی ضروری ہے ۔ قبل ازیں روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے 12 ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے رام نائک نے کہا کہ سند صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ تعلیم کا جو فائدہ ملتا ہے اسے عوام تک پہونچانے کی ضرورت ہے ۔ گورنر نے 595 طلبا میں ڈگریوں کی تقسیم عمل میں لائی اور لیباریٹری کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ریسرچ کا جو کام کیا جارہا ہے اس کے فائدے دنیا بھر تک پہونچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اعلی تعلیم کیلئے بہتر ماحول تیار کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رام نائک پہلے بھی اتر پردیش میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے تعلق سے تبصرے کرچکے ہیں جسے سماجوادی حکومت نے تسلیم نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT