Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / یو پی میں مویشیوں کی اسمگلنگ ‘43 افراد گرفتار

یو پی میں مویشیوں کی اسمگلنگ ‘43 افراد گرفتار

لکھنو 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے مختلف اضلاع میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے نام پر 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس سلسلہ میں جملہ 60 افراد کے خلاف 27 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ ریاستی پولیس نے غیر قانونی مسالخ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے اور مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ یہ کارروائی ریاست کے نئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ پولیس ترجمان راہول سریواستو نے بتایا کہ ساری ریاست میں یہ مہم جاری ہے تاکہ مویشیوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی مسالخ کو بند کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT