Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / یو پی میں نظم و قانون کی ذمہ داری اکھیلیش حکومت پر : کرن ریجیجو

یو پی میں نظم و قانون کی ذمہ داری اکھیلیش حکومت پر : کرن ریجیجو

نئی دہلی ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں عصمت ریزی اور قتل کی مسلسل وارداتوں پر فکرمند مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو نے آج کہا کہ مرکز صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم نشاندہی کی کہ نظم و قانون ریاستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات یو پی میں پیش آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہیکہ ریاست میں چند م

نئی دہلی ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں عصمت ریزی اور قتل کی مسلسل وارداتوں پر فکرمند مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو نے آج کہا کہ مرکز صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم نشاندہی کی کہ نظم و قانون ریاستی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات یو پی میں پیش آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہیکہ ریاست میں چند مسائل ہیں اور ریاستی حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد کے واقعات پیش آنا فکرمندی کا معاملہ ہے لیکن ہم اس میں دخل اندازی نہیں کریں گے کیونکہ نظم و قانون ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو مرکزی حکومت کو دیکھنا پڑے گا کہ کیا کیا جاسکتا ہے۔ ہم نے رپورٹس طلب کی ہیں اور اگر ضروری ہو تو ریاستی حکومت کی رہنمائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT