Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / یو پی میں کسانوں کی قرض معافی کا پہلا مرحلہ

یو پی میں کسانوں کی قرض معافی کا پہلا مرحلہ

1-500 روپئے والے کسانوں کی تعداد 11,000
لکھنؤ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں زائد از 11,700 کسانوں کو واجب الادا قرض سے راحت حاصل ہوگئی جو رقمی اعتبار سے ایک روپئے تا 500 روپئے کے قرض تھے۔ یہ معافی ریاستی حکومت کی کسان قرض معافی اسکیم کے تحت ہوئی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں جملہ 7,371 کروڑ روپئے کے قرضوں کو معاف کردیا گیا ہے۔ یوپی حکومت نے آج کہا کہ 11.93 لاکھ چھوٹے اور دیگر کسانوں کے واجب الادا قرضوں کو قرض معافی اسکیم پر عمل آوری کے پہلے مرحلے میں ختم کردیاگیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ایک روپئے تا 100 روپئے کے قرض 4,814 کسانوں کے تھے جنہیں ختم کردیا گیا۔ اسی طرح 6,895 کسانوں کو بھی فائدہ حاصل ہوا جبکہ ان کے قرض 100 روپئے تا 500 روپئے کے تھے۔ 500 روپئے تا 1000 روپئے کے زمرہ والے کسانوں کی تعداد 5,553 ہے۔ 41,690 کسانوں کو 1000 تا 10,000 روپئے کے درمیان والے قرضوں سے چھٹکارہ ملا ہے۔ 10,000 اور اس سے زائد کے قرضوں سے راحت پانے والے کسانوں کی تعداد 11,27,890 ہے۔

TOPPOPULARRECENT