Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / یو پی میں 174 افراد سوائن فلو سے متاثر

یو پی میں 174 افراد سوائن فلو سے متاثر

چیف منسٹر اکھیلیش کیساتھ مرکزی وزیرصحت نے صورتحال کا جائزہ لیا

چیف منسٹر اکھیلیش کیساتھ مرکزی وزیرصحت نے صورتحال کا جائزہ لیا
لکھنؤ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سوائن فلو کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ کے درمیان مرکز نے آج چیف منسٹر اکھیلیش یادو کو تیقن دیا کہ اس بیماری سے نمٹنے کیلئے تمام تر مدد کی جائے گی۔ اس مرض نے ریاست میں 174 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ صرف اس دارالحکومت میں ہی 129 کیسوں کا پتہ چلا ہے۔ یہ تیقن مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا نے یہاں چیف منسٹر کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں دیا جہاں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بعدازاں مرکزی وزیر نے میڈیا والوں کو بتایا کہ میٹنگ کے دوران سوائن فلو کے تدارک اور صحت و خاندانی بہبت کے مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔ H1N1 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے درکار اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا ، ’’میں نے انہیں مرکز کے تمام تر تعاون کا تیقن دیا ہے‘‘۔ سوائن فلو کے علاج کیلئے ادویات کی قلت کی شکایات کے تعلق سے پوچھنے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ایسی کوئی قلت نہیں اور ادویات میڈیکل اسٹورس میں دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT