Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / یو پی وزارت میں پرجاپتی کی برقراری پر گورنر کا حکومت سے سوال

یو پی وزارت میں پرجاپتی کی برقراری پر گورنر کا حکومت سے سوال

لکھنؤ ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عصمت ریزی کے ملزم یو پی کے وزیر گائتری پرجاپتی کی حکومت میں برقراری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اترپردیش رام نائک نے آج اکھلیش یادو حکومت پر تنقید کی اور اس سے سوال کیا کہ اس سنگین جرم کے باوجود آخر پرجاپتی کو وزارت میں کیوں برقرار رکھا گیا ہے ۔ ان کی برقراری دستوری ، اخلاقی اور وقار پر کاری ضرب ہے ۔ حکومت انہیں گرفتار کرنے میں آخر ناکام کیوں ہے ۔ گورنر رام نائک نے یہ ریمارک چیف منسٹر اکھلیش یادو کو روانہ کردہ مکتوب میں کیا اور ان سے وضاحت طلب کی کہ ان کی کابینہ میں داغدار وزیر کو کیوں برقرار رکھا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT