Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / یو پی کونسل انتخابات ‘ بی ایس پی کو سماجوادی پارٹی کی تائید

یو پی کونسل انتخابات ‘ بی ایس پی کو سماجوادی پارٹی کی تائید

لکھنو 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کی حمایت ملنے کے ایک دن بعد بی ایس پی امیدوار بی آر امبیڈکر نے قانون ساز کونسل انتخابات کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سینئر بی ایس پی قائدین بشمول قومی جنرل سکریٹری ایس سی مصرا کے ساتھ پہونچ کر امبیڈکر نے اپنا پرچہ داخل کیا ریٹرننگ آفیسر اشوک کمار چوبے نے یہ بات بتائی ۔ قانون ساز کونسل کی 13 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے امبیڈکر پہلے اور واحد امیدوار ہیں جنہوں نے اب تک پرچہ داخل کیاہے ۔ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا سلسلہ 16 اپریل تک چلے گا اور جانچ پڑتال دوسرے دن ہوگی ۔ 19 اپریل تک پرچہ جات واپس لئے جاسکتے ہیں۔ انتخابات 26 اپریل کو ہوسکتے ہیں اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی ۔ امبیڈکر نے گذشتہ مہینے راجیہ سبھا انتخابات میں بی ایس پی ۔ ایس پی مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں بی جے پی کے امیدوار انیل اگر وال کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT