Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / یو پی کے اسپتالوں میں بہتر طبی خدمات کیلئے کانگریس کی مہم

یو پی کے اسپتالوں میں بہتر طبی خدمات کیلئے کانگریس کی مہم

ایم ایل سی دیپک سنگھ اور ایم ایل اے آرادھنا مشرا کا روزآنہ 4اضلاع کا دورہ

لکھنو۔10 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے یو پی کے سرکاری اسپتالوں میں ناقص طبی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے شدید مہم شروع کردی ہے ‘ جب کہ چند دن قبل گورکھپور اور فرخ آباد میں چند بچے ناقص طبی خدمات کی بناء پر فوت ہوچکے ہیں ۔ کانگریس کے رکن کونسل دیپک سنگھ اور رکن اسمبلی آرادھنا مشرا اس مہم کی قیادت کررہے ہیں ۔ وہ روزآنہ 3 تا 4اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ۔ مریضوں اور اُن کی عیادت کرنے والوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ دیپک سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کا مقصد حکومت پر سیاسی فائدہ کیلئے تنقید کرنا نہیں بلکہ طبی خدمات کی صورتحال بہتر بنانا ہے ۔ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جارہی ہے ‘ ان کی یکسوئی کی کوشش کی جارہی ہے اور موقف کی ایک رپورٹ سرکاری اسپتالوں کی حالت کے بارے میں تیار کی جارہی ہے ۔ معائنہ کرنے والی تجربہ گاہوں اور آپریشن تھیٹرس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی اسپتال دور افتادہ علاقوں میں ہے اور پوری طبی امداد ایک ہی ڈاکٹر پر منحصر ہے‘ جس کی خدمت گتہ پر حاصل کی گئی ہیں ‘ جب کہ اسپتال یا ابتدائی طبی مراکز اہم راستوں پر قائم ہیں لیکن وہاں پر تعینات ڈاکٹروں کی تعداد منظورہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے لیکن طبی آلات کی حالت‘ صحت و صفائی ‘ طبی دیکھ بھال اور ادویہ کی دستیابی کی حالت انتہائی ناقص ہے ۔ مریض اور ان کی عیادت کرنے والوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ دیپک سنگھ نے کہا کہ یہ مہم یو پی کے صدر کانگریس راج ببر کی رہنمائی میں جاری ہے اور انہیں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سے 20اگست کو اس کی ہدایات دی گئی تھی ۔ جبکہ گورکھپور میں اموات واقع ہوئیں تھیں ۔ اس مہم میں فرخ آباد ہاسپٹل میں 49بچوں کی موت کے بعد شدت پیدا ہوگئی ۔ صرف گورکھپور یا فرخ آباد ہاسپٹلس ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ضلع ہاسپٹلس کی طبی خدمات کی حالت بری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر چند معاملات ہیں جن پر اب تک توجہ نہیں گئی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہرائج میں 15دن میں 40بچے طبی لاپرواہی کی وجہ سے موت کا شکار ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT