Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / یو پی کے ایک گاؤں میں کشیدگی اقلیتی خاندانوں کا نقل مقام

یو پی کے ایک گاؤں میں کشیدگی اقلیتی خاندانوں کا نقل مقام

لکھنؤ ۔ /14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سنبھل میں واقع نندرولی گاؤں میں  ایک شخص کے دیگر مذہب سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون کے ساتھ فرار ہونے کی اطلاع کے بعد کشیدگی پھیل گئی اور اقلیتی فرقہ کے کئی خاندان یہاں سے نقل مقام کررہے ہیں ۔ سنبھل ضلع کے اس گاؤں میں /10 مئی کی شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب یہ اطلاع عام ہوئی کہ بین مذہبی جوڑا فرار ہوگیا ہے ۔ صورتحال فرقہ وارانہ شکل اختیار کرگئی اور اقلیتی فرقہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد 10 تا 15 خاندان یہاں سے نقل مقام کرگئے۔

TOPPOPULARRECENT