Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / یو پی :گورکھپور ضلع مجسٹریٹ سمیت 37 آئی اے ایس عہدیداروں کاتبادلہ

یو پی :گورکھپور ضلع مجسٹریٹ سمیت 37 آئی اے ایس عہدیداروں کاتبادلہ

لکھنؤ17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران سوالوں کے گھیرے میں آئے گورکھپور ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا سمیت 37 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیاہے ۔کل آدھی رات کے بعد ان تبادلوں میں گورکھپور ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا کو دیوی پاٹن ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا ہے ۔ کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر و جیندر پانڈیان مسٹر روتیلا کی جگہ لیں گے ۔ راجیو کپور کو پک اپ کا صدر بنایا گیا ہے ۔صنعتی ترقی کے کمشنر انوپ چندر پانڈے کو این آر آئی محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ بریلی ضلع مجسٹریٹ رہے راگھوندر وکرم سنگھ کو زرعی پیداوار کمشنر ی شاخ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق چندر بھوشن کو علی گڑھ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے وہ ابھی تک اعظم گڑھ ضلع مجسٹریٹ تھے ۔ شیواکانت ترویدی کو اعظم گڑھ ضلع مجسٹریٹ ہونگے وہ ابھی تک چترکوٹ کے ضلع مجسٹریٹ تھے ۔ وشاکھا کو بھدوہی سے چترکوٹ کا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے جبکہ ٹریننگ اور سروس پلاننگ کے ڈائرکٹررہے راجندر پرساد کو بھدوہی کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔ کرشنا کرونیش کو ہاپوڑ سے ہٹا کر بلرام پورکا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے ، ان کی جگہ سون بھدر میں ضلع مجسٹریٹ رہے پرمود کمار اپادھیائے کو بھیجا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ہیمنت کمار کو چندولی سے امروہہ، نونیل سنگھ چہل کو امروہہ سے چندولی، امت کمار سنگھ کو ہاتھرس سے سون بھدرکا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ کانپور شہر میں صنعتی سیکشن کے اپر ڈائرکٹر رہے رما شنکر موریہ کو ہاتھرس، شیتل ورما کو پیلی بھیت سے سیتاپور،ویرندر کمار سنگھ کو مہراج گنج سے بریلی کا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ بلرام پور ضلع مجسٹریٹ رہے راکیش کمار مشرا اب سکریٹریٹ میں اسپیشل عہدے پر تعینات ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT