Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / یُنکر یورپی یونین کے نئے صدر منتخب

یُنکر یورپی یونین کے نئے صدر منتخب

برسلز ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لکسمبرگ کے سابق وزیراعظم ژاں کلاؤد یْنکر کو یورپی کمیشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہیں برسلز سسٹم کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یْنکر یورپی یونین میں تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں،مگر یہ تبدیلیاں کیا ہیں ؟ یورپی پالیسیوں کو یْنکر سے بہتر شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ وہ تقریباً 20 برس تک لکسمبرگ کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور یورپی یونین کے ان گنت اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔ یْنکر ایسے وقت 8برس تک یورو گروپ کے صدر رہ چکے ہیں، جب نہ صرف مشترکہ یورو کرنسی بلکہ مجموعی یورپی یونین کو بحران کا سامنا تھا اور اس وقت سے ینکر کو مسٹر یورو بھی کہا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT