Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / یٰسین بھٹکل ،دیگر ملزمین کیخلاف دہشت گردی الزامات

یٰسین بھٹکل ،دیگر ملزمین کیخلاف دہشت گردی الزامات

نئی دہلی ۔6 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام دہلی کی ایک عدالت نے انڈین مجاہدین کے سرغنہ یٰسین بھٹکل اور دیگر آٹھ کیخلاف مبینہ طورپر اسلحہ کی غیرقانونی فیکٹری کھولنے سے متعلق ایک مقدمہ میں سازش اور دہشت گردی کے دیگر الزامات وضع کئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما نے سازش (دفعہ 18) دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے (دفعہ 20 ) وغیرہ کے تحت الزامات وضع کیا ہے ۔ احمدسدی بپا عرف یٰسین بھٹکل کے علاوہ عدالت نے انڈین مجاہدین کے دیگر ارکان ضیاء الرحمن ، تحسین اختر ، محمد وقار اظہر ، محمد معروف ، محمد ثاقب انصاری ، امتیاز عالم اور اعجاز شیخ کے خلاف بھی اس عدالت کی جانب سے الزامات وضع کئے گئے ہیں۔ عدالت نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT