Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / یٰسین ملک کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

یٰسین ملک کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

سرینگر ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند جے کے ایل ایف صدرنشین یٰسین ملک کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں گذشتہ ہفتہ پرتشدد احتجاج کے سلسلہ میں، جس میں ایک نوجوان پولیس عہدیدار بری طرح زخمی ہوگیا، گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ یٰسین ملک اور ان کے ساتھیوں نے 25 ڈسمبر کو ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاجی جلوس منظم کیا تھا۔ انہوں نے جموں کے راجوری علاقہ میں ولیج ڈیفنس کمیٹی ارکان کی جانب سے مبینہ طور پر دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف یہ مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی جلوس کے دوران یٰسین ملک نے اپنے ساتھیوں کو تشدد کیلئے اکسایا اور ان کا مقصد معمولات زندگی کو متاثر کرنا تھا۔ ان کے حامیوں نے پولیس کے علاوہ راستہ گذرنے والوں پر سنگباری شروع کردی جس کے نتیجہ میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس فہدتاک بری طرح زخمی ہوئے۔ ان کی آنکھ پر زخم آئے اورناک پر فریکچر آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT