Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / یٰسین ملک گرفتار

یٰسین ملک گرفتار

سرینگر ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے کے ایل ایف چیرمین محمد یٰسین ملک اور تقریباً ایک درجن دیگر افراد آج حراست میں لئے گئے جبکہ وہ جموں و کشمیر میں مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کی نوآبادی کیلئے اقدام کے خلاف یہاں لال چوک میں دھرنا منظم کرنے کی کوشش کررہے تھے، جس پر ان کے حامیوں اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں۔ عہدید

سرینگر ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے کے ایل ایف چیرمین محمد یٰسین ملک اور تقریباً ایک درجن دیگر افراد آج حراست میں لئے گئے جبکہ وہ جموں و کشمیر میں مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کی نوآبادی کیلئے اقدام کے خلاف یہاں لال چوک میں دھرنا منظم کرنے کی کوشش کررہے تھے، جس پر ان کے حامیوں اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ یٰسین ملک نے نماز جمعہ کے بعد اپنے رفقاء اور حامیوں کے ساتھ شہر کے مرکزی علاقہ میں دھرنا دینے کی کوشش کی لیکن انہیں پولیس نے بود شاہ چوک میں روک دیا ۔

گولڈ ، سلور پر درآمدی شرح قدر
میں اضافہ
نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج گولڈ پر درآمدی شرح قدر کو بڑھا کر 401 امریکی ڈالر فی 10 گرام کردیا اور اسی طرح چاندی کیلئے شرح کو عالمی قیمت کے رجحانات کی مطابقت میں 543 ڈالر فی کیلو گرام کرد یا گیا۔ درآمدی سونے پر شرح قدر اس ماہ کے ابتدائی پندرھواڑے میں 392 ڈالر فی 10 گرام اور چاندی کیلئے 519 ڈالر فی کیلو گرام تھی۔ ایمپورٹ ٹیرف ویلیو وہ اساسی قیمت ہے جس پر کسٹمس ڈیوٹی کا تعین کیا جاتا ہے تاکہ نامناسب قدرکے تخمینہ کو روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT