Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / یچوری ‘ کرت اور وجئین کی سی پی ایم قومی کانفرنس میںشرکت

یچوری ‘ کرت اور وجئین کی سی پی ایم قومی کانفرنس میںشرکت

حیدرآباد 8 اپریل ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی ایم کے اعلی قائدین بشمول سیتارام یچوری ‘ پرکات کرت اور چیف منسٹر کیرالا پناری وجئین پارٹی کی قومی کانفرنس میں یہاں شرکت کرینگے جو 18 تا 22 اپریل منعقد ہونے والی ہے ۔ سی پی ایم کے تلنگانہ سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پولیٹ بیورو کے تمام ارکان اور ملک بھر سے تقریبا 850 مندوبین بھی اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی اور دوسری بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن بی وی راگھولو نے حال ہی میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT