Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یڈیورپا کو بی جے پی صدارت دئے جانے پر کانگریس لیڈران کا طنز

یڈیورپا کو بی جے پی صدارت دئے جانے پر کانگریس لیڈران کا طنز

بنگلورو۔13؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرپشن ، اقرباء پروری وغیرہ کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو ریاستی بی جے پی صدارت دے کر بی جے پی کی قومی قیادت نے یہ ثبوت پیش کیاہے کہ اقتدار کی خاطر وہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں ۔ یہ الزام آج ریاست کے کانگریس لیڈران نے عائد کیا۔ رکن کونسل اگرپا ، ایچ ایم ریونا ، عبدالجبار، اسمبلی کے چیف وہپ اشوک پٹن ، سابق رکن کونسل پرکاش راتھوڑ وغیرہ نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے الزامات میں یڈیورپا کو 2011 میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے بے دخل کیا گیا ، اب اچانک دوبارہ انہیں پارٹی صدر کیوں بنایا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک مخصوص طبقے کے ووٹوں کیلئے بی جے پی اس حد تک نیچے گر گئی ہے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ اقتدار کی خاطر بی جے پی کسی سے بھی سمجھوتہ کرنے پر آمادہ ہے۔ یڈیورپا کے خلاف اور بھی بہت سارے مقدمات زیر سماعت ہیں، غیر قانونی کانکنی ، اراضی ڈی نوٹی فکیشن ، پریرنا ٹرسٹ میں ہوئی مالی بے قاعدگیاں وغیرہ کے معاملے ابھی نہیں نمٹائے گئے ہیں۔اس کے باوجود بھی بی جے پی کی طرف سے یڈیورپا کو پارٹی صدارت سونپنے میں جس طرح کی عجلت کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ یڈیورپانے جو غیر قانونی کمائی حاصل کی ہے اس کا بہت بڑا حصہ بی جے پی کے قومی قائدین کو بھی ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT