Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ اور مرکز کے اقدامات پر غور و فکر

یکساں سیول کوڈ اور مرکز کے اقدامات پر غور و فکر

22 اکٹوبر کو آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس ، سیاسی قائدین و علماء کی شرکت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا تحفظ شریعت کے ضمن میں 22 اکٹوبر بروز ہفتہ خواجہ منشن مانصاحب ٹینک بنجارہ ہلز میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی زیر نگرانی صبح 10-30 بجے ایم ایل ایز ، کونسلرس ، علماء و مشائخین و دانشوران ملت ، ملی دینی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس یکساں سیول کوڈ کے خلاف اور مرکزی حکومت کے اقدامات پر غور و فکر کے لیے منعقد ہوگا ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کے بموجب ریاست تلنگانہ کے مسلم کارپوریٹرس ، ایم ایل ایز تلنگانہ و آندھرا پردیش اور بہار اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی تلنگانہ ، جناب محمد علی شبیر اپوزیشن قائد تلنگانہ کونسل کے علاوہ تمام ایم ایل ایز اور ہاوز کمیٹی کے صدر نشین جناب محمد شکیل بودھن ایم ایل اے ، جناب محمد فرید الدین ، جناب محمد سلیم اراکین ہاوز کمیٹی تلنگانہ کے علاوہ جناب محمد منان ملک دھنباد ، جناب منان ملک ، آندھرا پردیش کے تمام مسلم ایم ایل ایز نے بھی شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ مولانا اطہر حسین دہلوی کے علاوہ جماعت اسلامی ، جمعیتہ علماء ، سنی علماء بورڈ ، صوفی اکیڈیمی ، وحدت اسلامی کے سربراہوں کے علاوہ تمام ملی و دینی جماعتوں کے سربراہ اس اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات پر غور و فکر کریں گے ۔ کانفرنس کی سرگرمیوں سے آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کو واقف کروادیا گیا ہے اور انہی کی زیر سرپرستی اس کانفرنس کی تیاریوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ کانگریس ، ٹی آر ایس ، تلگو دیشم و دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ صدر تحریک مسلم شبان 22 اکٹوبر کے اجلاس میں کلیدی افتتاحی خطاب کریں گے ۔ جناب عبداللہ سہیل کانگریس ، جناب ایم غفار نائب صدر شبان ، جناب ایم اے حکیم ٹی آر ایس نے تمام مدعوین سے بپابندی وقت شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT